ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعلیٰ کس کو بنائیں؟ شہباز شریف بڑے بھائی کے پاس پہنچ گئے

نگران وزیراعلیٰ کس کو بنائیں؟ شہباز شریف بڑے بھائی کے پاس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ن قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ملاقات کی۔ جس میں نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گالم گلوچ، عوام کو گمراہ کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں: شہباز شریف

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں  وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نواز شریف کو اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کردہ ناموں سے آگاہ کیا۔ جبکہ اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ن لیگ کی جانب سے انتخابی مہم اور پارٹی کے منشور اور پارلیمانی بورڈ پر بھی مشاورت کی گی۔

پڑھنا مت بھولئے: خان صاحب کتنی بھی کوشش کرلیں، پاکستانی قوم بھٹکنے والی نہیں: حمزہ شہباز

 واضع رہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الریشد کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری کامران رسول اور اپٹما کے گروپ لیڈر اعجاز گوہر کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ جبکہ ن لیگ کی جانب سے  سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر اور جسٹس ریٹائرڈ  سائر علی کے نام پیش کئے گے ہیں۔