عمر اسلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی آئندہ الیکشن کےحوالے سے گجرات کے اراکین اسمبلی سےملاقات، نوابزادہ غضنفر علی گل گجرات سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار ہو ں گے، نوابزادہ فیملی کا انھیں متفقہ طور پر امیدوار بنانے پر اتفاق۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی اور نوابزادہ فیملی نے محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں عوام خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، گالم گلوچ اور جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خان صاحب کتنی بھی کوشش کرلیں، پاکستانی قوم بھٹکنے والی نہیں: حمزہ شہباز
ماڈل ٹاون میں صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار عثمان ابراہیم ، اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان ،چودھری عابد رضا ، مشیر وزیراعلی نوابزادہ طاہر الملک، ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی، نوابزادہ غضنفر علی گل اور نوابزادہ مظفر علی خان شامل تھے۔ جبکہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی دیکھیں: