سروسز ہسپتال میں سٹریچر مریضوں کی بجائے اینٹیں لانے کیلئے استعمال ہونے لگے

27 May, 2018 | 03:39 PM

رانا جبران
Read more!

علی بھٹی: مال مفت دل بت رحم، سروسز ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے پڑے سٹریچرز کو عملے نے ریڑھی بنا لیا۔ لواحقین نے غیرذمہ داری پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال میں سہولیات دعوؤں تک محدود رہ گئیں۔ ہسپتال کا عملہ سٹریچر سامان لانے، لے جانےکیلئے استعمال کرنےلگا۔ سٹریچر پراینٹیں اور باقی سامان شفٹ کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث سٹریچرز خراب ہوجاتے ہیں۔ ریڑھی کا استعمال کرنے کے بجائے سٹریچر کو ریڑھی بنا لیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز غنڈے بن گئے، غریب ملازم کا سر پھاڑ دیا

 ہسپتالوں میں پہلے ہی مریضوں کیلئے سٹرکچر کی کمی کاسامنا ہے۔ ہسپتال کاعملہ سٹرکچر پرتعمیراتی سامان بھی لے جانے سے گریزنہیں کرتا۔ سروسز ہسپتال میں عملے کی غیرذمہ داری پرکوئی پوچھنے والا نہیں۔ مریضوں اور لواحقین نے غیرذمہ داری پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں