ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے آٹومیٹڈ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے آٹومیٹڈ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ظہیر ) صوبائی وزیر  میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرید کورٹ ہاؤس میں آٹومیٹڈ انفارمیشن سسٹم اور سکینگ سیکشن کا افتتاح کر دیا۔ کہتے ہیں وزیر اعلیٰ نے عوام کو ریکارڈ مدت میں بجلی کے منصوبے اور اورنج لائن ٹرین کا تحفہ دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

تفصیلات کے مطابق میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان  نے فرید کورٹ ہاؤس آفس میں آٹومیٹڈ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا، انفارمیشن سینٹر سے سائلین گاڑی، موٹر سائیکل اور پراپرٹی ٹیکس سے متعلق ٹیکس کی معلومات اور ٹیکس چالان حاصل کرسکیں گے۔ صوبائی وزیر نے سکینگ سیکشن کا بھی افتتاح کیا۔ سیکنگ سکیشن میں روانہ پچیس ہزار سے زائد پیپر سیکن کرنے کے ساتھ سوفٹ وئیر کی مدد سے محفوظ بنایا جائے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔روزے داروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ہماری حکومت نے پانچ سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ آج بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔ آج ملک میں دہشت گردی کنٹرول میں ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔حکومت نیب سے خوفزدہ، خادم پنجاب آب صحت پروگرام بند کردیا

فرید کورٹ ہاؤس میں مقابلہ قرآت و نعت کا بھی آغاز ہوگیا۔ ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ مقابلہ قرآت ونعت میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں عمرہ کے ٹکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔