ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب

پاکستان کا اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم :20 سال قبل چاغی کےمقام پرپاکستان نےبھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کےجواب میں 6 دھماکے کر کےاپنےدشمن کومنہ توڑجواب دیا۔

سٹی42 ذرائع کے مطابق 20 سال قبل 11 مئی کوبھارت نےایٹمی دھماکےکیے اور گیڈربھبکیوں پراترآیا۔ جس کے جواب میں 28 مئی 1998 میں چاغی کےمقام پرپاکستان نے6 ایٹمی دھماکےکیے۔ پاکستان ایٹمی دھماکوں کے بعد دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا ایٹمی دھماکوں سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا۔

علاوہ اازیں لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے۔ جنہوں نےتمام ترعالمی دباؤ کو مسترد کر دیا اور ایٹمی دھماکے کیے۔ یوم تکبیریقیناً پاکستانی تاریخ کااہم ترین دن ہے۔ 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستانیوں سمیت عالم اسلام کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔