(علی رامے، سعود بٹ)آڈیٹر جنرل رپورٹ نے پنجاب حکومت کی کمپنیوں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا, پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں سے 11 کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹ آگئی ہے جس میں 166 ارب، 10 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں، فراڈ، مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔ پنجاب حکومت پر نیب کا خوف چھا گیا، بڑا منصوبہ بند کردیا، عوام غصے سے آگ بگولہ
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 86 کروڑ 67 لاکھ 87 ہزار، فیصل آباد کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمیٹی میں 51 کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 144 ارب 38 کروڑ 35 لاکھ 82ہزار، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی 2016 میں 1 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ 54 ہزار، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی 2017ء میں 37 کروڑ 87 لاکھ 5 ہزار، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 1 ارب 83 کروڑ 16 لاکھ 69 ہزار، بہاولپور کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمپنی 26 کروڑ 96 لاکھ 68 ہزار، سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 1 ارب 95 کروڑ 35 لاکھ 7 ہزار کرپشن کی گئی ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نواز شریف نے 2 چہیتے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دیدیا
تحقیقاتی رپورٹ میں لاہور پارکنگ کمپنی میں 14 ارب 37 کروڑ 13 لاکھ 81ہزار، ڈی جی خان کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمیٹی میں 13 کروڑ 72 لاکھ 36 ہزار، گوجرانوالہ کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمیٹی میں 18 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار روپے کی مبینہ کرپشن سامنے آئی۔
کالم پڑھیئے: حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب کی کرپشن کا انکشاف ہوا جس پر نیب تحقیقات کررہا ہے۔