حکومت نیب سے خوفزدہ، خادم پنجاب آب صحت پروگرام بند کردیا

27 May, 2018 | 11:10 AM

Sughra Afzal
Read more!

(علی رامے)پنجاب حکومت کا دیہاتوں کو صاف پانی کی فراہمی کانعرہ، نعرہ ہی رہ گیا، لاہور اور شمالی پنجاب میں نو ارب روپے مالیت کا خادم پنجاب آب صحت پروگرام بند کردیا گیا، محکمہ ہاﺅسنگ پنجاب نے پروگرام کا بجٹ سرنڈر کردیا۔

 پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کا بہانہ بنا کر منصوبے کی فائل ٹھپ کردی۔ صاف پانی کے منصوبوں کیلئے دو کمپنیاں بنا کر من پسند ٹھیکیداروں کو دیئے گئے خادم پنجاب آب صحت پروگرام کے ٹینڈر ایس بی نامی کمپنی کو دیا گیا، کمپنی کرپشن سکینڈل میں نیب کے تحقیقات شروع کرنے پر پنجاب حکومت نے منصوبے کی فائلیں بند کردی ہیں۔

مذکورہ منصوبہ اگست 2017 میں الیکشن کمیشن کی پابندی سے پہلے منظور کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت1807 فلٹریشن پلانٹ لگائے جانے تھے جن سے 1743 گاﺅں مستفید ہونے تھے۔ لاہور اور صوبہ کے 21 اضلاع میں منصوبہ مکمل کیا جانا تھا۔ پراجیکٹ کے پی ایم یو اور ہائر کیے گئے افسران کو بھی خیرآباد کہہ دیا گیا۔

مزیدخبریں