پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں معتوب لیڈر کو عہدہ مل گیا

27 Mar, 2025 | 11:12 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں عاطف خان کو  عہدہ مل گیا.
علی امین گنڈا پورکی کابینہ سے نکالے گئےسابق وزیر کو بھی اہم عہدہ مل گیا

خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی کے نئے صدر کو کام سنبھالے تو کئی ہفتے ہو چکے ہین لیکن انہوں نے عہدے بانٹنے کا کام اب کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور کا مخالف سمجھے جانے والے عاطف خان کو  پی ٹی آئی  پشاور ریجن  کا صدر بنا دیا گیا ہے۔

عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی کو جنرل سیکرٹری پشاور ریجن بنایا گیا ہے۔

عاطف خان علی امین گنڈاپور کی حکومت بننے کے دن سے سائیڈ پر لگے ہوئے تھے، اب ان کو بانی کی ہدایت پر پارٹی میں نسبتاً نمایاں جگہ دی گئی ہے، لیکن اس جگہ کا وہ کیا کرین گے، اس کی پیش بینی کرنا مشکل ہے کیونکہ خیبر پختونخوا میں سب کچھ عملاً حکومت ہے اور حکومت مین سب کچھ عملاً علی امین ہے اور علی امین عاطف کو پسند نہیں کرتا۔ 

مزیدخبریں