ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے  10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا  نعرہ لگا دیا

محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو چکے ہیں، یوں نئی برطرفیوں کے بعد محکمے  کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے کم ہوکر 62 ہزار رہ جائے گی۔

ڈالر بچانے کے لئے محکمہ صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔  28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے۔ علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کر دی جائے گی۔ٹرمپی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو برباد کر کے  وفاقی خزانے کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کہا ہے کہ ہم صرف بیوروکریسی کو کم نہیں کر رہے بلکہ اس ادارے کو  نئی ترجیحات کے مطابق دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔ اب یہ محکمہ" کم لاگت پر زیادہ کام" کرے گا۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو جمعے کے روز سے برطرفی کے نوٹس بھیجے جانے کا امکان  ہے اور ممکنہ طور پر 27 مئی سے ان کی برطرفیوں کا فیصلہ نافذ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل محکمہ تعلیم اور یو ایس ایڈ سمیت دیگر محکموں کے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرچکی ہے۔