ویب ڈیسک : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے کی وجہ سے بیشتر افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وہاں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
بم حملے کے متعلق پولیس نے یہ بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے پھوڑا گیا، پولیس نے مزید یہ بتایا کہ ڈھائی کلو خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا، ان تمام معلومات سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بم کو سگنل کی مدد سے جائے وقوعہ پر موجود دہشتگرد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چلایا۔
صوبائی حکام کی جانب سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ کچھ نہیں بتائی گئی، تاہم حملے کی نویت سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ کوئٹہ کو ایسے کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے فی الحال تو موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، تاہم اس کا ابھی کوئی ٹھوس توڑ نہیں نکالا گیا، کہ آیا ایسے حملوں کا پہلے سے ہی پتایا لگایا جاسکے اور اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔
موبائل فون، انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔