وسطی اسرائیل اور یروشلم میں سائرن بج رہے ہیں کیونکہ یمن سے 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔اسرائیل کے وقت کے مطابق آج دوپہر 1:17 بجے یمن سے اسرائیل پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے ۔
وسطی اسرائیل کے کئی علاقوں اور یروشلم شہر کے علاقے میں پبلک کو پناہ گاہوں مین جانے کی ہدایت کرنے کے لئے سائرن بجائے جاتے رہے۔
آئی ڈی ایف کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ دو بیلسٹک میزائل یمن سے فائر کئے گئے ہیں اور آئی ڈی ایف تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں میزائلوں کو روک لیا گیا ہے۔
