ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں لاکھوں ووٹرز کا اضافہ ، الیکشن کمیشن نے رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد بتا دی

ملک بھر میں لاکھوں ووٹرز کا اضافہ ، الیکشن کمیشن نے رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ  34 لاکھ 17 ہزار 500 ہو گئی۔ اکتوبر 24 میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 اب ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 85 ہزار 855  ہوگئی ہے الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ  16 لاکھ 54 ہزار  92 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہو گئی۔ 

ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.71 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.29 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہے جبکہ مرد ووٹرز کا تناسب 52.34 فیصد اور خواتین کا تناسب 47.66 فیصد ہے۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 17 ہزار 944 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ  48 ہزار 497 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 56.01 فیصد اور خواتین کا تناسب 43.99 فیصد ہے۔

سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 28  لاکھ 63 ہزار 273 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.03 فیصد اور خواتین کا تناسب 45.97 فیصد ہے۔

خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار  553 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ  23  لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 45 ہزار 93 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.38 فیصد اور خواتین کا تناسب 45.62 فیصد ہے۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ  55  لاکھ 42 ہزار  462 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.24 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.76 فیصد ہے۔