ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کمپپنیوں پر بلا ثبوت پابندیاں لگائی گئیں، فارن آفس کا ردعمل

City42, Pakistan America row on Ballistic Missal, Foreign Office of Pakistan
کیپشن: پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے بعض پاکستانی کمپنیوں پر لگائی گئی پابندیوں کو غیر منصفانہ، یکطرفہ اور کسی ثبوت کےت بغیر اٹھایا گیا اقدام قرار دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان  نے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو  یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔

فارن آفس کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستان کی بعض کمپنیوں کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک قرار دیتے ہوئے ان پر امریکہ میں تجارتی پابندیاں لگائے جانے کے اقدام پر یہ تبصرہ جمعرات کے روز فارن آفس میں ویکلی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔ 

پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں ہو سکتا۔ اس پہلے جو اسرائیل کے دورے ہوئے وہ ڈیول نیشنل  تھے۔ پاکستان کے اسرائیل پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں  آئی۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر واضح تحریر ہے کہ یہ اسرائیل کے سفر کے لیے کارآمد نہیں ہے۔ تکنیکی طور پر کوئی پاکستانی اس پاسپورٹ پر اسرائیل میں داخل نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی داخل ہوتا ہے تو اس کے لیے خصوصی انتظامات اس ریاست کی جانب سے کیے گئے ہوں گے۔