ملک اشرف : پہاڑیوں سے بجری بنانے کا ٹھیکہ 77 کروڑ روپے میں دینے کا معاملہ ,متاثرہ ٹھیکیدار نے ای اکشن میں حصہ لینے سے روکنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ,عدالت نے معاملہ ڈائریکٹر لائسنسنگ معدنیات کو بھجواتے ہوئے اسے از سر نو فیصلہ کرنے کا حکم دےدیا.
جسٹس شاہد کریم نے ٹھیکہ دار محمد حنیف کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے چوہدری عمران رضا چدھڑ ایڈوکیٹ جبکہ محکمہ معدنیات کی جانب سے ڈائریکٹر لاسئنسنگ حیدر وٹو پیش ہوئے ، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ معدنیات نے سرگودھا کے علاقہ میں سائن سٹون بلاک کے لئے ای اکشن کیا ،اکشن کے لئے 76 کروڑ پچاس لاکھ 90 ہزار ریزرو پرائس رکھی گئی ، نیلامی میں حصہ لینے کے لئے ریزرو پرائس کا چھٹا حصہ جمع کروانے کی شرط رکھی گئی ، درخواست گزار وکیل کے مطابق درخواست گزار نے ٹھیکہ دار نے 8 کروڑ کی سی ڈی آر جمع کروادی ، چار کروڑ کروانی تھی ،مقررہ وقت رات بارہ بجے سے پہلے ہی سسٹم کو ایرر آگیا ، جس کی وجہ سے باقی سی ڈی آر جمع نہ ہوسکی ،محکمہ کے افسر نے اپنے من پسند ایک ٹھیکہ دار کو نوازنے کے لئے سسٹم کو خراب کروایا درخواست گزار ایک ارب روپے سے بھی زیادہ لینے کو تیار ہے، عدالتی استفسار پر ڈائریکٹر لائسنسنگ معدنیات نے بتایا کہ ابھی تک اس سنگل بڈ آفر پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ، درخواست گزار وکیل نے کہا درخواست گزار زیادہ رقم پر نیلامی حاصل کرنے کو تیار ہے، استدعا ہے کہ گزشتہ روز کی ای اکشن کروانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے.