ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کا نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ کی تربیت کا منصوبہ

پنجاب یونیورسٹی کا نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ کی تربیت کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی جس میں مختلف سرٹیفائیڈ کورسز شامل ہوں گے۔

ان کورسز کا مقصد موجودہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو نئی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ای کامرس، ویب ڈویلپمنٹ، کانٹینٹ رائٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن، مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن جیسے کورسز شامل ہیں۔

کورسز کی مدت 3ماہ ہوگی اور داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اپریل ہے۔ کورس کی فیس 19,000 روپے ہوگی جبکہ داخلہ فیس 1,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے نوجوان اپنے لیے پائیدار آمدنی کے ذرائع حاصل کر سکیں گے۔