ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

 محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک : محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے اتوار تک ملک میں بارشیں ہوں گی، بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں بوندا باندی شروع ہوگئی، اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برس پڑے، جبکہ کچھ شہروں میں بادلوں نے ڈیرے جمالیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے16اضلاع میں آج سے 29مارچ تک بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، کے پی، جی بی اور کشمیر میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔