ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دے دی

مریم نواز نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری اور  اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

 اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، گھروں پر ٹیکس کو ریشنل آئز کرنے کی ضرورت ہے۔

 مریم نواز شریف  نے کا رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت دی،ہدایات کے مطابق ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کیا جائے گا، جس کی منظوری دیدی گئی۔

  ذرائع کے مطابق سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی،ایکسائز ڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا اور  ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔ 

 اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹاٹیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز ہونے سے 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔ اجلاس میں افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس دوران بتایا گیا کہ افیون فیکٹری کی بحالی سے فارماسیوٹیکل کے شعبے میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہو گا۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔

 اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز خزانہ، ایکسائز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
 

Ansa Awais

Content Writer