ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کیوں کیا؟ موٹر سائیکل سوار نے پولیس اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی 

27 Mar, 2024 | 12:08 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

 (یاسر عرفات) نارووال ٹریفک پولیس اہلکاروں کا ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کرنا جرم بن گیا، موٹر سائیکل سوار نے مار مار کر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی، وردی بھی پھاڑ دی۔

 واقعہ مرکزی اللہ ہو چوک میں پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے۔ اس دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو جرمانہ کیا تو شہری طیش میں آگیا۔

 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ساتھی کی مدد سے مار مار کر درگت بنا دی۔ وردی بھی پھاڑ دی۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار کو پولیس اہلکاروں کی درگت بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔  شہریوں نے منت سماجت کرکے جان چھڑائی۔

مزیدخبریں