جنید ریاض: سرکاری سکولوں میں طلباء کی حاضری میں کمی،حاضری پوری کرنے کیلئے پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد لازمی قرار دے دیا گیا ۔
سرکاری سکولوں میں طلباء کی حاضری میں کمی،حاضری پوری کرنے کیلئے پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد لازمی قرار دے دیا گیا۔پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ سکول کے دورانیہ کے دوران رکھی جائیں گی۔پی ٹی ایم میں بچوں کے نتائج اور کارکردگی بھی بتائی جایئں گے۔سکول پرنسپل پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔میٹنگ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ایس او پیپزکا خاص خیال رکھا جائے گا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔