(جنید ریاض)انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے اساتذہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،سال 2023 گوشوارے جمع نہ کروانے والے نادہندہ اساتذہ کو فی کس 40 ہزار روپے تک جرمانہ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے نادہندہ اساتذہ کی فہرستیں ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھیجوا دیں،اساتذہ کو مقررہ ڈیڈ لائن تک ٹیکس ریٹرن بھرنے کی ہدایت جاری کردی۔
انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے اساتذہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ہزاروں اساتذہ کیجانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر ایف بی آر نے نوٹس لے لیا۔گوشوارے جمع نہ کروانے والے نادہندہ اساتذہ کو فی کس 40 ہزار روپے تک جرمانہ کا فیصلہ کرلیا۔
صوبہ بھر کے ہزاروں اساتذہ نے تاحال سال 2023 کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروایا۔ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے نادہندہ اساتذہ کی فہرستیں تیار کرلی۔ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز نے ٹیکس ریٹرن نہ بھرنے والے اساتذہ کی فہرستیں ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھیجوا دیں۔ایجوکیشن اتھارٹیز نے اساتذہ کو مقررہ ڈیڈ لائن تک ٹیکس ریٹرن بھرنے کی ہدایت کردی۔
ایجوکیشن اتھارٹیز نے تمام سکول سربراہان و اساتذہ کو ٹیکس ریٹرن فی الفور جمع کروانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کیمطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بھی روکی جاسکتی ہیں۔