(اشرف خان، ایاز رانا)روپے کی قدر میں اضافہ،انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے سے نیچے آگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.08 روپے سے کم ہوکر 277.95 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدرمیں13 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان رہا ،100 انڈیکس میں 159 پوانٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا،100 انڈیکس 66 ہزار 65 کی سطح پر پہنچ گیا۔