لاہور میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ، مزید بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

27 Mar, 2024 | 09:48 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ خان)شہر میں صبح ہونے والی بونداباندی کے بعد موسم خوشگوار  ہو گیا۔
شہر میں موجودہ درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31ڈگری تک جانے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کاتناسب81فیصد ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا 8 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
  دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورچوتھےنمبرپر آ گیا۔

    اگر بات کریں ملک کے دیگر حصوں کی تو محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

ادھر آزاد جموں و کشمیر میں آج سے یکم اپریل تک بارشوں اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں