راؤ دلشاد : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹریکشن انجینئرنگ کارپوریشن وانگ یاؤ بونگ نے لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
مریم نواز شریف اور چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹریکشن انجینئرنگ کارپوریشن وانگ یاؤ بونگ کےدرمیان ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین کا ون ونڈو آپریشن سسٹم دنیا بھر میں بہترین ماڈل ہے۔ چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے۔سی پیک چائنہ کا پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔ منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے پنجاب حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
وانگ یاؤبونگ نے کہا پاکستانی دوستوں کا بھرپور خیرمقدم کریں گے۔ ملاقات میں عمر فاروق اور دیگرموجودتھے۔