لاہور میں قونصل خانوں اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

27 Mar, 2024 | 01:32 AM

علی ساہی:  لاہور میں  عوامی جمہوریہ چین اور دیگر  ممالک کے قونصل خانوں اور ان ممالک کے  پنجاب میں مقیم باشندوں کی سکیورٹی  بڑھا دی گئی۔  ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے چائنیز قونصلیٹ لاہور کا دورہ بھی کیا۔

ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے تمام افسران کو  غیر ملکی قونصل خانوں اور  باشندوں کی سکیورٹی مزید بہتر کرنے کی  ہدایات جاری کردیں۔ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے چائنیز قونصلیٹ لاہور کے تمام ڈیوٹی پوائنٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔۔تمام افسران واہلکاران الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔ 

مزیدخبریں