پانچ پتنگ باز گرفتار

27 Mar, 2024 | 01:21 AM

اسرار خان:  پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں بھی متحرک ہو گئیں ۔ لاہور کے مختلف علاقوں سے پانچ پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
پتنگ بازی میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں دن بھر  شہر مین گھومتی رہیں۔  مختلف علاقوں سے پانچ پتنگ باز گرفتا ہوئے،،درجنوں پتنگیں، ڈور کی چرخیاں  ضبط کر لی گئیں۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق کارروائیاں نواں کوٹ، ملت پارک اور چوکی پنجاب سوسائٹی کے علاقوں میں کی گئیں، جہاں سے 5 پتنگ باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے ۔ گرفتار ملزموں سے درجنوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی، جنہیں قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں