ویب ڈیسک: وفاقی وزیرمواصلات اسعد محمود نے پاکستان تحریک انصاف کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، زمان پارک میں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں، زلمے خلیل زاد کو ڈاکٹر عافیہ نظر نہیں آئی، عمران خان نظر آتا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین اور گانوں کے ذریعے جلسے کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ براڈ شرمین شدت پسند اسرائیلی اور زلمے خلیل زاد یہودی ایجنٹ ہے، زلمے خلیل زاد کو ڈاکٹر عافیہ نظر نہیں آئی، عمران خان نظر آتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران بین الاقوامی ایجنٹ ہے، پوری دنیا اس کیلئے تڑپ رہی ہے، یہ ہمارا ملک ہے، آئین ہم نے بنایا اور یہ ہمیں سمجھا رہے ہیں۔اسعد محمود نے الزام لگایا کہ شیخ رشید کی ایماپر ہمارے اراکین کو اٹھایا گیا، پی ٹی آئی والوں نے زمان پارک میں بچیوں کو ڈھال کے طور پر رکھا گیا ہے، وہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں،انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ایجنٹوں کو پاکستان میں چلنے نہیں دیں گے۔