ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، مریم نواز 

عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، مریم نواز 
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں نوازشریف کے خلاف غیر منصفانہ، انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ عمران خان اور سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ 

 اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ سہولت کاروں اور ان کے آلہ کار عمران خان کی کرپشن، بدعنوانیوں اور لوٹ مار کے حقائق لگی لپٹی رکھے بغیر سامنے لائیں، کسی رو عایت کے بغیر سچ قوم کو بتایا جائے، کرداروں اور ان کے کرتوت سامنے لائے جائیں۔گزشتہ چار سال میں کیسے ملک تباہ ہوا، عوام کو بتایا جائے۔

اجلاس میں پارٹی موقف اور اس کے بیان کا جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے حقائق عوام تک پہنچانے پر غور کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے۔ بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ متصور ہوگا؟ 

سینئر نائب صدر نے کہا کہ عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ٹیرین، فارن فنڈنگ، توشہ خانہ مقدمات میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں گے۔

مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے گا، اگر انصاف ہے تو نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی جتنی شہادتیں آ رہی ہیں ابھی تک ترازو کے پلڑے برابر ہو جانے چاہئیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، عوام غریب ہوئے، چار سال میں ایک کروڑ نوکری میں سے ایک نوکری اور 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر عوام کو نہیں دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ  10 نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں، 10 نکاتی ایجنڈا نہیں 10 جھوٹ بولے ہیں، یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دوہرایا جا رہا ہے۔ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے پاکستان میں کرپشن 14 درجے مزید بڑھ گئی تھی۔

Bilal Arshad

Content Writer