مری میں سماجی ہم آہنگی،کانفلکٹ منجمنٹ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

27 Mar, 2023 | 05:37 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: مری میں سماجی ہم آہنگی، اختلاف باہمی کیلئے اخلاقایات اور کانفلکٹ منجمنٹ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مری کے پریزنٹیشن کانونٹ سکول میں 25 مارچ کو سماجی ہم آہنگی، اختلاف باہمی کیلئے اخلاقایات اور کانفلکٹ منجمنٹ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں شرکا نے تناؤ ،الجھن کی تشخیص اور اس کے محرکات پر روشنی ڈالی۔ورکشاپ میں پیغام پاکستان کا بیانیہ بھی ورکشاپ میں شیئر کیا گیا۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ہری پور ڈاکٹر ایم رضوان اور سائبانِ پاکستان کے رضاکار کرسٹوفر شرف نورکشاپ کے منتظم تھے۔پریزنٹیشن سکول مری کے 40 اساتذہ، کوآرڈینیٹرز اور پرنسپل بھی ورکشاپ میں شامل تھے۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2023-03-27/news-1679926002-7180.jpg
ورکشاپ کے دوران ڈاکٹر ایم رضوان نے تناؤ،الجھن کی تشخیص اور اس کے محرکات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر روز نے پاکستان میں پرتشدد اور انتہا پسندی کا باعث بننے والی وجوہات بیان کیں۔ کرسٹوفر شرف نے پاکستان کی تعمیر اور خوشحالی میں مذہبی اقلیتوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2023-03-27/news-1679926002-5910.jpg
ورکشاپ میں موجود شرکاء نے کہا کہ اگر احتجاج کا حق صحیح طریقے سے انتظام نہ کیا جائے تو انسانوں پر گہرے اثرات ہوں گے۔ 

API Response:
مزیدخبریں