ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے بات چیت کے سوال کا جواب دینے سے گریز

عمران خان کا سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے بات چیت کے سوال کا جواب دینے سے گریز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نےنجی ٹی وی سے غیر رسمی بات چیت کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سکیورٹی سے مطمئن ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ سکیورٹی تو ہے ہی نہیں، سکیورٹی تو صرف اپنی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یا آپ ہیں یا ہم؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس کی کیا حیثیت،کس کا نام تم نے لے لیا۔صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ اب آپ صحتیاب ہوگئے ہیں،کیا کوئی مذاکرات کریں گے؟ پاکستان اور عوام کو سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت کی ضرورت ہے۔

اس پر عمران خان نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔                                                            

Ansa Awais

Content Writer