میٹھے کی طلب کو نمک سے کیسےپورا کیا جا سکتا ہے؟

27 Mar, 2023 | 01:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ میٹھے کی طلب کو نمک سے پورا کرسکتے ہیں۔

جی ہاں یہ بات تجربہ شدہ اور مطالعہ شدہ ہے کہ اگر کسی کو مسلسل میٹھے کی طلب ہوتی ہو تو وہ اسے نمک سے پورا کرسکتا ہے۔بھارتی ماہرین غذائیت کے مطابق ہم جتنی زیادہ چینی کھاتے ہیں، اتنی ہی زیادہ چینی کی خواہش ہوتی ہے کیونکہ یہ ہمارے دماغ میں ڈوپامائن کو متحرک کرتی ہے جو کہ نشہ آور ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میٹھے کی طلب اس لئے بھی ہوتی ہے کیونکہ ہم نمک کی مقدار ضروت سے کم لے رہے ہوتے ہیں۔ نمک کی خاص مقدار ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہے اور جب ہم ضرورت سے کم نمک لیتے ہیں تو ہمارا دماغ متحرک ہوکر ہمیں پیغام دینا شروع کردیتا ہے کہ اسے میٹھے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ہم ضرورت سے کم نمک لیتے ہیں تو ہمارے جسم کے اندر 'اندرونی بھوک' کا عمل شروع ہوجاتا ہے ، ہمارے جسم کو لگتا ہے کہ اب سوڈیم کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔لہذا، جسم آپ کے گردوں کو پیغام دیتا ہے کہ آپ کو زیادہ سوڈیم کی ضرورت ہے اس لیے یہ زیادہ انسولین خارج کرے تاکہ گردے خون سے سوڈیم کو دوبارہ جذب کر سکیں۔لہذا ماہرین غذائیت مشورہ دیتے ہیں کہ اگلی بار جب بھی آپ کو میٹھے کی طلب ہوتو چینی کے بجائے نمک کو آزمائیں۔

مزیدخبریں