عمران خان کی عدالت پیشی،تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

27 Mar, 2023 | 11:51 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی  پیشی،عمران خان کی گاڑی پہنچ گئی، ہائیکورٹ کے باہر سکیورٹی الرٹ کر دی گئی۔متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ،کارکنوں کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

 عمران خان کی گاڑی کو گیٹ پر روک دیا گیا،زیادہ لوگوں کے گاڑی ہر سوار ہونے کی وجہ سے گاڑی کو روکا گیا،صرف عمران خان کی گاڑی اور انہیں اندر جانے کی اجازت ہے،سیف اللہ نیازی ، شہریار آفریدی کو بھی گاڑی سے اتار دیا گیا۔

 سیف اللہ نیازی وزیر اعلی گلگت بلتستان کی گاڑی پر بیٹھ کر پہنچے تھے،عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی کی سکرین کو سکیورٹی اہلکار نےبلٹ پروف جیکٹ سے کور کیا ہوا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی کو پولیس نے اٹھا لیا ،نعمان جی کے ہمراہ دیگر 13 کارکنان بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کردیے گئے۔پولیس کے مطابق ٹوٹل 13 لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔

  پولیس نے تمام گرفتار کارکنوں کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا،تحریک انصاف کے لیڈرز نے گرفتار کئے گئے کارکنان  کو اپنا ساتھی ماننے سے انکار کر دیا۔

 عمران خان نے آٹھ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی ہیں،عمران خان کی پیشی سے قبل قیدی وین بھی ہائیکورٹ کے باہر پہنچ گئی، اسلام آباد پولیس نے آنسو گیس کے شیل بھی تیار کر لیے ،ایف سی کے جوان بھی لائن اپ ہو گئے۔عمران خان کے وکیل علی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

 تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، مسرت جمشید چیمہ، اعظم سواتی سمیت دیگر کارکنان بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ 

مزیدخبریں