ہزاروں سرکاری سکولوں میں بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑ گیا

27 Mar, 2023 | 11:27 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے سکولوں میں 5 لاکھ اسی ہزار آؤٹ آف سکول بچے داخل کرنے کا ہدف،ہزاروں سکولوں میں بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑ گیا،سکول سربراہان نے زائد تعداد والے سکولوں میں ایک سو نئے بینچ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑگیا، رواں سال سکولوں کو دس فیصد زائد داخلوں کا ہدف دینے کے باعث فرنیچر کی قلت کا سامنا ہے، لاہور میں 74 ہزار اضافی بچوں کے داخلوں کا ہدف دیا گیا ہے۔

سکول سربراہان نے ایک ہزار سے زائد تعداد والے سکولوں میں مزید فرنیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں موجود 20 فیصد فرنیچر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اضافی انرولمنٹ کرنی ہے تو نیا فرنیچر بھی فراہم کیا جائے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق داخلوں کا ہدف پورا کرنیوالے سکولوں کو اضافی فرنیچر فراہم کیا جائیگا، اضافی فرنیچر کی فراہمی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں