وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاماڈل بازارٹھوکرنیازبیگ کادورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

27 Mar, 2023 | 10:51 AM

Imran Fayyaz

(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاماڈل بازارٹھوکرنیازبیگ کادورہ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمفت آٹےکی فراہمی کےانتظامات کاجائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نےمردوخواتین سےآٹےکی فراہمی بارے دریافت کیا، اس موقع پر شہریوں نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن نہ ہونے بارےشکایات بھی کیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نےشکایات سننےکےبعدموقع پراحکامات جاری کیے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ وفاق اوربی آئی ایس پی حکام سےملکرمسئلےکوحل کرایاجارہاہے جبکہ سنٹرز پر انتظامات کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے ،وزیرعلیٰ پنجاب نےمردو خواتین کےشناختی کارڈزکی خودتصدیق کرائی جبکہ آٹےکےتھیلےکاوزن بھی چیک کیا۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 29مارچ سےایک تھیلاحاصل کرنیوالےخاندان کوبیک وقت20کلوآٹادیاجائیگا،انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سنٹرز پر بدنظمی کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں