آسٹریلیا دنیا کو کیا دکھانا چاہتا؟ کرکٹر عثمان خواجہ نے بتا دیا

27 Mar, 2022 | 09:47 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سریز کو کینگروز نے لاہور میں کھیلے آخری میچ میں پاکستان کو سکشت دے کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی، سریزکے دوران قومی ٹیم اور آسٹریلین کھلاڑیوں نے دوستی اور احترام کا مظاہر کیا جس پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ میچز کی کچھ یادیں شیئر کرتے بتایا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  ٹیسٹ سریزکی کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں۔اور لکھا کہ 'یہ سیریز ہم سے بڑی تھی، ہم دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ ہمیں کرکٹ کی پرواہ ہے اور اس کھیل کو جس سے ہم محبت کرتے ہیں، بڑھانے میں مدد کریں گے'۔

عثمان خواجہ نے مزید لکھا کہ ' کھیل کے میدان کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں کے درمیان جس دوستی اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا، اس کا تجربہ میں نے پہلے کبھی نہیں کیا'۔'پاکستانی ٹیم جس نے ہمیں کھیل کے دوران مشکل میں ڈالا، مجھے یقین ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے'۔ کرکٹر عثمان خواجہ نے سیریز کے دوران تمام یادوں اور مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں