اپوزیشن جماعتوں نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا

27 Mar, 2022 | 07:25 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)متحدہ اپوزیشن کامہنگائی مکاؤ مارچ اور  حکومت مخالف احتجاج شروع ہوچکا ہے، مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے, اپوزیشن نےچیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا۔

گجرات مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گجرات جی ٹی ایس چوک کو آنے والے تمام راستوں کو بھاری ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مہنگائی مکاؤ مارچ کا دوسرا روز ہے، جےیوآئی کے کارکن جی نائن میں موجود ہیں، صوبائی و مرکزی قائدین عصر کےبعد جلسہ سے خطاب کرینگے، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مغرب کےبعد پنڈال پہنچیں گے.

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے  چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ  قائد ن لیگ نواز شریف نے ق لیگ کو  وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی ہے۔

 ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جلد الیکشن کی شرط پر  ق لیگ کو  وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری  ہے۔ ن لیگ کے وفد  نے چوہدری برادران سے ملاقات میں نواز شریف کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

مزیدخبریں