(ویب ڈیسک) بھارت میں باپ بیٹی کی لاش کندھے پراٹھا کر10 کلومیٹرپیدل سفر کرتا رہا، دل دہلا دینے والی ویڈیو نے سب کو دنگ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے رہائشی ایشورداس نے تیز بخار میں مبتلا اپنی 7سالہ بیٹی کو علاج کی غر ض سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کروایا تھا تاہم چند گھنٹوں بچی جان کی بازی ہار گئی۔
Surguja: Chhattisgarh Health Min TS Singh Deo orders probe after video of a man carrying body of his daughter on his shoulders went viral
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) March 26, 2022
Concerned health official from Lakhanpur should have made the father understand to wait for hearse instead of letting him go, Deo said(25.3) pic.twitter.com/aN5li1PsCm
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولینس فراہم نہ کی جس پر لاچار باپ کو بیٹی کی لاش کندھے پررکھ کر 10کلومیٹرپیدل سفرکر کے گھر پہنچا ۔مجبورباپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس کو دیکھنے والے اپنے آنسو نہ روک سکے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہسپتال اورمقامی انتظامیہ کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔