(مانیٹرنگ ڈیسک) ورزش ایک صحت مند مشغلہ ہے اور ڈاکٹرز بھی صحت مند رہنے کیلئے اسے انتہائی ضروری قرار دیتے ہیں لیکن بعض اوقات طبی مسائل اور ایکسرسائز مشینوں کے غلط استعمال کرنے کے باعث ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جن کو سن اور دیکھ کر دل دہل جاتے ہیں۔
ایسا ہی افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر بنگلور میں پیش آیا جہاں ایک جم میں 44 سالہ ونے کماری نامی خاتون اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ورزش کے لیے پہنچی لیکن یہ ورزش اس کی زندگی کی آخری ورزش ثابت ہوئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 44 سالہ ونے کماری جم میں ورزش کررہی ہوتی ہے کہ ورزش کرتے کرتے اچانک گر پڑتی ہے، خاتون کے گرتے ہی جم میں موجود لوگ اس کی مدد کیلئے پہنچے لیکن اس وقت تک خاتون انتقال کرچکی تھی، اس تمام منظر کو جم میں لگے سی سی ٹی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔