نشتر پارک( سٹی42 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹرز کی آنر بورڈ پر نام لکھنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
پی سی بی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹ کمنز، عثمان خواجہ اور نیتھن لائن نے آنر بورڈ پر نام لکھے,مہمان ٹیم کے عثمان خواجہ نے کہا کہ یہاں سیریز کا بہت مزہ آیا سب کے شکرگزار ہیں، ہم سب سیریز کھیلنے کے لیے بلاشبہ پھر آئیں گے۔اس موقع پر حارث رﺅف نے عثمان خواجہ کو ڈریسنگ روم میں گلے لگا کر مبارکباد دی اور دونوں ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔
The GSL Honours Boards get an update! @patcummins30, Nathan Lyon and @Uz_Khawaja make their entries.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2022
Cummins, Khawaja and Labuschagne term the Pakistan tour a truly memorable one!
#BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/4ZHDEAidXs
آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیریز کا بہت مزہ آیا اور سیریز میں فائٹ دیکھنے میں آئی، ہمیں یہاں کرکٹ کھیل کر اچھا لگا، یہاں کرکٹ اسی طرح ہونی چاہیے، کراﺅڈ کا شور ہوتا ہے اور یہ تنگ بھی کرتا ہے لیکن لطف اندوز ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں، سیریز میں کامیابی کی خوشی ہے اور یہاں ریورس سوئنگ ملی، آسٹریلیا کے مقابلے میں کنڈیشنز بہت مختلف تھیں, وسیم اکرم کا بھی بورڈ پر نام لکھا ہے، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ۔