معروف بھارتی اداکارہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا  

27 Mar, 2022 | 09:14 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارتی شو ’انوپما‘ میں نندنی کا کردار ادا کرنےوالی اداکارہ اناگھا بھوسلے نے اداکاری چھوڑ کر روحانی سفر پر چلنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کے فیصلے کی وجہ کا بتایا۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

 اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ سب مجھ پر مہربان رہے ہیں اور اس کےلئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ’ آپ میں سے کچھ ابھی تک نہیں جانتے کہ میں باضابطہ طور پر فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے کا ضرور احترام کریں گے اور اس کی حمایت کریں گے۔

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں نے یہ فیصلہ اپنے مذہبی عقائد اور روحانی راستے پر چلنے کی وجہ سے لیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ کو اپنے شوق اور مِشن کو جاری رکھنا چاہیے لیکن جہاں آپ کی ذات اور شعور میں خرابی پیدا ہورہی ہو تو میرا ماننا ہے کہ اس راستے کو چھوڑنا یا اس سے دور ہونا بہتر ہے۔

مزیدخبریں