ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا اسپانسر مقرر

ٹک ٹاک پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا اسپانسر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نشتر پارک(سٹی42 نیوز) پی سی بی نے ٹک ٹاک کو پاکستان آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا اسپانسر مقرر کر دیا ۔

ٹک ٹاک دنیا بھر میں مختصر دورانیے کی ویڈیو فلموں کے ممتاز پلیٹ فارم ہے، ٹک ٹاک تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پریزنٹنگ اسپانسر ہوگا جس کا آغاز 29مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے،اس کے علاوہ ٹک ٹاک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ایسوسی ایٹ اسپانسر بھی ہوگا، اسپانسر شپ سے پہلے ٹک ٹاک ٹیسٹ میچ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر بھی تھا۔

اس سے قبل ٹک ٹاک ٹیسٹ میچ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر، پی ایس ایل 7 کا انٹرٹینمنٹ پارٹنر اور پی ایس ایل کے ترانے کا ٹائٹل اسپانسر بھی رہ چکا ہے,کرکٹ کے مداحوں کو موجودہ اور حالیہ میچز کی جھلکیوں، مداحوں کے رد عمل، پسندیدہ لمحات اور پرجوش چیلنجز کی صورت میں زبردست تفریح فراہم کر رہا ہے۔

ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں سالانہ ایک ارب سے زائد فعال استعمال کنندگان ہیں جنھیں، ٹک ٹاک ایسی جگہ فراہم کرتا ہے جہاں کرکٹ کے مداح اپنے پسندیدہ کرکٹ کنٹنٹ کری ایٹرز کو فالو کر سکتے ہیں، بہترین ٹک ٹاک کرکٹ کنٹنٹ شیئر کر سکتے ہیں اور آسٹریلیا کے ساتھ اس تاریخی سیریز کے حوالے سے خود اپنے خصوصی لمحات، رد عمل اور جشن شیئر کر سکتے ہیں۔