ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کن ممالک میں گھڑیاں آج رات ایک گھنٹہ آگے ہوںگی؟

یورپی ممالک میں وقت تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) 24 گھنٹوں میں سے 1 گھنٹہ چرانے کے لئے ہفتہ اور اتوار کی شب گھڑیاں آگے کردی جائیں گی، اس فیصلہ سے کچھ لوگ تو راضی ہیں مگر کچھ نے اس کو مسترد کردیا، گھڑیوں کو 1 گھنٹہ آگے آسٹریا سمیت تمام یورپی ممالک میں کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق یورپ میں آج وقت تبدیل کردیا جائے گا،2 بجے کی بجائے 3 بجے جائیں گے،تمام پورپی ممالک میں گھڑیاں 1 گھنٹہ آگے ہوجائیں گی،اس طرح موسم گرما کے معیاری وقت کا آغاز ہوجائے گا، اس سلسلے میں پورپی ممالک میں بسبے والے افراد کچھ تو اس کے حق میں ہیں اور کچھ نے اس کو ماننے سے انکار کردیا ہے،ان کاکہناہے کہ وقت کو تبدیل نہ کیاجائے،پورپ میں ہرسال مارچ کے آخری ہفتے میں وقت کو 1 گھنٹہ آگے کردیا جاتا ہے۔

 کئی ایسے یورپی باشندے جو اس نظام کی افادیت کے قائل نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ سسٹم ہر سال بلاوجہ مارچ کے آخری اتوار اور اکتوبر کے آخری اتوار کے روز لوگوں کے لیے غیر واضح صورت حال اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ایسے یورپی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بات کتنی ضروری ہے کہ مارچ کے آخری ویک اینڈ پر دن کے 24 گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ چرا لیا جائےاور پھر اکتوبر کے آخری ویک اینڈ پر واپس کر دیا جائے۔ اس شکایت کی بنیاد یہ ہے کہ مغربی یورپ میں ہر سال مارچ کا آخری اتوار 23 گھنٹے کا اور اکتوبر کا آخری اتوار 25 گھنٹے کا ہوتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer