ڈرائیورزاورموٹرسائیکل سوار کی شامت آگئی

27 Mar, 2021 | 10:30 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤدلشادحسین)ضلعی انتظامیہ کاڈنگ تیز، کوروناایس اوپیزپرنوکمپرومائز،ایس اوپیزکی خلاف ورزی ماسک نہ پہننےوالےہوجائیں ہوشیار، ماسک نہ پہننے والوں ڈرائیورزاورموٹرسائیکل سوارکی گاڑی بندبھی ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرلاہورمدثرریاض ملک نےاسسٹنٹ کمشنرسٹی فیصان احمد کےہمراہ ریگل چوک پرناکہ بندی کی،شہریوں کوماسک پہننے کی تلقین کی، ماسک تقسیم بھی کیےجبکہ سخت لہجہ میں شہریوں کوتنبیہ بھی کرتےرہے،ڈی سی لاہور مدثرریاض ملک کہتےہیں موٹر سائیکل،رکشہ اور گاڑیوں کےمالکان پرسختی برتنےکا فیصلہ کرلیاگیاکوروناکےکیسزروزانہ کی بنیادپربڑھ رہےہیں سخت لاک ڈاؤن کی طرف جارہےہیں۔
ڈی سی لاہور نےکہاکہ جوایس او پیز پرعمل درآمدنہیں کرےگااسکی گاڑی بھی بندکردی جائےگی شہرکی تمام مرکزی شاہراہوں پرناکہ بندی کی جارہی ہے،ضلعی انتظامیہ کےمطابق ایس او پیزپرعمل درآمدناکرنےوالوں کوکوئی ریایت نہیں دی جائےگی، ماسک پہنیں خودبھی بچیں جبکہ اپنےپیارےکوبھی بچائیں بصورتِ دیگر بھاری جرمانوں اور سخت کریک ڈاؤن کےلیےتیار ہوائیں۔

قبل ازیں  آئی جی پنجاب کی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی،صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش بارے حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ چوری چھپے کاروبارکرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی جائے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومتی احکامات پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔

واضح رہے کہ  لاہور کے 27 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ  کردیا گیا، شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن 9 اپریل تک لگایا گیا ہے۔ان علاقوں میں ایف ٹو , جی اور این بلاک جوہر ٹاون شامل پی آئی اے سوسائٹی, آرکیٹیکٹ سوسائیٹی, این ایف سی سوسائیٹی, بی بلاک پریس کلب سوسائیٹی ڈبل ایف, ڈبل سی ڈی ایچ اے فیز 4, جی بلاک فیز 5 شامل چودہری پارک رشید روڈ , سعدی پارک مزنگ, سی اور بی بلاک ماڈل ٹاون, بی بلاک گلبرگ3, ڈی بلاک اسٹیٹ لائف انشورنس سوسائیٹی, اے بلاک بنکرز سوسائیٹی, ایل بلاک ویلینشیاٹا ون, مسلم پارک شاہدہ, رضا بلاک, کامران بلاک, کریم بلاک, نرگس بلاک, گلشن بلاک, کالج بلاک علامہ اقبال ٹاون جی بلاک گلشن روای کے علاقے شامل ہیں.

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔

مزیدخبریں