(سٹی42) لاہور کے 27 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن 9 اپریل تک لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آچکی ہے جس کی بنا پر لاہور کے 27 علاقوں میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا،ان علاقوں میں ایف ٹو , جی اور این بلاک جوہر ٹاون شامل پی آئی اے سوسائٹی, آرکیٹیکٹ سوسائیٹی, این ایف سی سوسائیٹی, بی بلاک پریس کلب سوسائیٹی ڈبل ایف, ڈبل سی ڈی ایچ اے فیز 4, جی بلاک فیز 5 شامل چودہری پارک رشید روڈ , سعدی پارک مزنگ, سی اور بی بلاک ماڈل ٹاون, بی بلاک گلبرگ3, ڈی بلاک اسٹیٹ لائف انشورنس سوسائیٹی, اے بلاک بنکرز سوسائیٹی, ایل بلاک ویلینشیاٹا ون, مسلم پارک شاہدہ, رضا بلاک, کامران بلاک, کریم بلاک, نرگس بلاک, گلشن بلاک, کالج بلاک علامہ اقبال ٹاون جی بلاک گلشن روای کے علاقے شامل ہیں.
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔
ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچایا جا سکتاہے۔پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔