کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،امتحانات کا شیڈول جاری

27 Mar, 2021 | 08:37 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس) لیڈز یونیورسٹی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں،طلبا کو فزیکل امتحانات کے لئے 29 مارچ سے 2 اپریل تک یونیورسٹی میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لیڈز یونیورسٹی نے آن کیمپس امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے28 مارچ تک اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو امتحانات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیڈز یونیورسٹی انتظامیہ نے 29 مارچ سے 2 اپریل تک طلبا کو فزیکل امتحانات کے لئے یونیورسٹی بلا لیا۔طلبا فیصلے کےخلاف یونیورسٹی کے باہر سراپا احتجاج بن گئے۔طلبا کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پیش نظر فزیکل امتحانات کے لئےاپنی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے،امتحانات ملتوی کئے جائیں۔

 پنجاب یونیورسٹی نے الحاق شدہ تمام کالجز میں بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامی کی جانب سے بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کو دو ماہ کے لیے موخر کیا گیا ہے۔ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ڈینز میٹنگ میں کیا گیا۔ بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات یکم اپریل 2021سے شروع ہورہے تھے جس کے خلاف طلباء نے بھرپور احتجاج کیا تھا طلباء کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پیش نظر انتظامیہ نے پارٹ ون کے امتحانات فروری دوہزار اکیس میں منعقد کرائے اور 35 دن کے وقفے سے پارٹ ٹو کے امتحانات یکم اپریل سے لینے کے احکامات جاری کردیئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات موخر کرنے سے قبل الحاق سرکاری ونجی کالجز کا سروے کیا۔کالجز کی بڑی تعداد نے کورس مکمل نہ ہونے کے بارے یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کے مطابق کورونا وائرس کے بگڑتے ہوئے پھیلاو کے باعث مفاد عامہ میں فیصلہ کیا گیا۔طلباء اور ان سے جڑے خاندانوں کی زندگی اہم ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق سمسٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات میں 138250 امیدواروں نے شرکت کرنا تھی۔ 
 

مزیدخبریں