علی ظفر اور میشاشفیع کیس میں اہم پیشرفت

27 Mar, 2021 | 08:32 PM

Malik Sultan Awan

جمال الدین جمالی: گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں اہم پیشرف ہوئی ہے، لاہور کی مقامی عدالت نے میشا شفیع کو دس اپریل کو طلب کر لیا ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی، گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل اسد جمال عدالت میں پیش ہوئےاور وکالت نامہ پیش کیا،  وکیل نے کہا کہ میشا شفیع کینیڈا میں ہے، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میشا شفیع نے تاحال ضمانت کرائی نہ وہ گرفتار ہے حاضری معافی کی درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟  وکیل نے کہا ایف آئی اے نے کوئی وارنٹ گرفتاری یا نوٹس نہیں بھیجا اس وجہ سے ضمانت نہیں کرائی میشا شفیع آن لائن ایف آئی اے سے شامل تفتیش ہو چکی ہے۔
گلوکار علی ظفر کے وکلاء نے استدعا کی کہ میشا شفیع کو اشتہاری قرار دے کر وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے میشا شفیع کو دس اپریل کیلئے طلب کر لیا ۔عدالت نے قرار دیا کہ میشا شفیع خود عدالت کے روبرو پیش ہو اور ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔
گلوکارہ میشاشفیع کے ساتھی ملزمان عفت عمر، لبنا غنی، فریحہ ایوب اور حسیم الزمان کی بھی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے دیگر  ملزموں کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیا۔
واضح رہے کہ عفت عمر سمیت دیگر ملزم ضمانت پر ہیں مقدمہ کے مطابق ملزمان نے علی ظفر کے خلاف ہتک آمیز پوسٹیں سوشل میڈیا پر لگائیں اور علی ظفر کی ساکھ کونقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں