ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے مالیاتی رپورٹ جمع کرادی

پی آئی اے نے مالیاتی رپورٹ جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال دوہزار انیس کے نو ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی بیالیس فیصد اضافے سے ایک سو سات ارب تینتیس کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی۔ سال دوہزار انیس کے نو ماہ میں روپے کی قدر میں کمی سے پی آئی اے کو گیارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پی آئی اے نے سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرادی، مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے 9 میں پی آئی اے کی آمدنی 42 فیصد اضافے سے 107ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے رہی۔ سال 2018 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کو 75 ارب 56 کروڑ 10 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔
مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات قبل از ٹیکس 1ارب 42 کروڑ روپے کمی سے 41.44 ارب روپے رہا جبکہ سال 2018 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کو قبل از ٹیکس نقصانات 42 ارب 86 کروڑ روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے 2019 میں پی آئی اے کے آپریشنل اخراجات میں 78 فیصد کمی ہوئی اور سال 2019 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کے کارگو اور پسنجر آمدنی میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نشستوں کی فروخت سال 2019 میں 5 فیصد اضافے کے بعد 81 فیصد رہی، پی آئی اے کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے اخراجات کا کل 24 فیصد حصہ فیول کی مد میں خرچ ہوا۔
مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے 9 ماہ میں روپے کی قدر میں کمی سے پی آئی اے کے نقصانات 5 ارب 47 کروڑ روپے اضافے کے بعد 11 ارب 60 کروڑ روپے نقصانات ہوا جبکہ سال 2018 کے 9 ماہ میں روپے ک یقدر میں کمی سے پی آئی اے کو 6ارب 13 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق کورونا وبا دنیا بھر کی ایوی ایشن انڈسٹری سیمت پی آئی اے کے لیے چیلنجنگ ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer