سروسزہسپتال میں لڑائی کی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں

27 Mar, 2021 | 06:41 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہور کے مشہور سروسزہسپتال میں لڑائی کا واقعہ پیش آیا جس کی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوچکی ہیں، لڑائی میں خاتون اور اس کے بیٹے نے سکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا اور اس کو گالیاں بھی دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسزہسپتال میں خاتون اوراس کے بیٹے کی سکیورٹی گارڈپرتشدد کی ویڈیو سامنے آگئی،ماسک اور سینیٹائزر باہر لے جانے کا پوچھنے پرلڑائی ہوئی،پولیس نےموقع پرپہنچ کرمعاملےکوختم کرادیا،واقعہ کی ویڈیو سٹی42 کو موصول ہوچکی ہیں، ویڈیومیں خاتون اور اس کے بیٹے نے ہسپتال کے آؤٹ گیٹ پر ڈیوٹی کرنے والے لڑکے کو زدوکوب کیا،لڑکے کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی جبکہ خاتون اور اس کے بیٹے نے اس پر تشدد کیا اور گالیاں بھی دیں۔

؂

خاتون اپنے بیٹے کو روکتی رہی  جبکہ لڑکے نے سکیورٹی گادڑ کو برا بھلا کہا اور خاتون نے ہاتھ میں موجود بیگ سے اس پر تشدد کیا، لڑکے نے خاتون کا لحاظ کرتے کچھ نہیں کہا، وہاں موجود پولیس اہلکار نے خاتون اورلڑکے کو جانے کو کہا مگر لڑکے نے خود کو ملازم ظاہر کیا اور گالیاں دیتا رہا، دیگر عملہ سے بھی لڑکا بدتمیزی کرتا رہا اور دھمکاتا رہا جو کرنا کرو، بعد ازاں خاتون اور لڑکا ہسپتال سے چلتے بنے۔

واضح رہے کہ معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے ماہرین نفسیات نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ 

سماج میں عدم برداشت کا رجحان برھتا جارہا ہے،ملک میں جرائم کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ عدم برداشت اور بیروزگاری ہے،جرائم کی روز نئی داستانیں  رقم ہورہی ہیں،  پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

مزیدخبریں