صبا قمر کے ہونیوالے شوہر پر زیادتی وقتل کے الزامات

27 Mar, 2021 | 05:22 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ وماڈل صباقمر نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا عند یہ دیا،ان کے ہونے والے شوہر کا نام عظیم خان ہے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک صارف نے کمنٹس کرتے ان پرزیادتی اور قتل کے الزامات لگائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ صباقمر نے اپنی شادی کے بارے گزشتہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو اپنا جیون ساتھی مل گیا اور وہ جلد شادی کرنے والی ہیں، اداکارہ کے ہونے والے شوہر کا نام عظیم خان نے جو کہ بلاگر ہیں، سوشل میڈیا پر ان دنوں کی شادی کی خبر نشر ہونے پر صارفین کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاوں کا سلسلہ جاری ہے،ایک صارف نے   انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے اداکارہ کے شوہر  کے بارے لکھا کہ عظیم خان پر قتل اور زیادتی  کی دھمکیوں کے الزامات ہیں۔

کمنٹس سامنے آنے پر عظیم خان خاموش نہ رہے اور صارف کو جواب دیا، عظیم خان کا کہناتھا کہ قانون کے ہوتے کسی پر بغیر ثبوت الزام لگانے کی کیاضرورت ہے ، انہوں ایسے لوگوں کوبرساتی کیڑوں سے تشبیہ دی، عظیم خان نے صارف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شہرت اور مقبول بننے کے لئے کسی کی زندگی کو کیوں برباد کررہے ہیں؟ہم نکاح کریں گے، ایسا کرنے کا کیامقصد ہے آپ کا اور کیا فائدہ ہوگا؟

ان کا کہناتھا کہ میرے اور صبا قمر کے ماضی میں کیاتھا ہم جانتے ہیں اور اس بات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،ہم حال اور آنے والے کل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔خود پر الزامات لگانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف اب کو بیان بازی کی تو اس کےنتائج برے ہوں گے، آئندہ کسی صارف کے نے مجھ پر الزام لگایا تو اس کو جواب میں اس وقت دوں گا جب ایک منظم طریقہ سے گفتگو ہو۔

واضح رہے کہ  صبا قمر نے ایک انٹر ویو میں اپنی ماضی کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ انہوں نے ایک شخص کے پیچھے اپنی زندگی کے آٹھ سال ضائع کردئیے ۔اس شخص میں اتنی بھی ہمت نہیں تھی مجھے کال کر کے اپنی شادی کی خبر دیتے ،یہ بات بھی فیس بک کے ذریعے پتہ چلی تھی۔
 


 

مزیدخبریں