مشہور یوٹیوبر انڈے والا برگر کھانے پاکستان پہنچ گئے

27 Mar, 2021 | 03:44 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے مشہور سوشل میڈیا ولاگر خالد المعری ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر خالد المعری کے انسٹاگرام پر 1.2 ملین فالوور ہیں۔ انہوں نے اپنی فیس بک ایک ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے ایک کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان پہنچ گیا ہوں۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ یہاں کی چائے کافی مشہور ہے، خاص طور پر اگر سبز چائے کی بات کی جائے تو اس کا ذائقہ مزیدار ہے۔ یوٹیوبر نے صارفین کو سبز چائے بنانے کا ٹوٹکا بھی بتایا کہ یہ چائے آپ خود کیسے بناسکتے ہیں۔

خالد المعری نے مارکیٹ میں موجود شہریوں میں گھل مل گئے اور وہاں کے ماحول کو خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے تندوری چائے پیتے ہوئے بتایا کہ میں نے آج سے پہلے ایسی چائے کبھی نہیں پی، ساتھ ہی ساتھ لذیز کھانوں کا لطف بھی اٹھاتے رہے۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آب وہوا بہت خوشگوار ہے، یہاں پر آکر محسوس ہی نہیں ہوتا کہ میں دبئی ہوں یا پاکستان، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں۔

چائے کا مزہ اور شہریوں سے گم شپ کے بعد خالد المعری کا کہنا تھا کہ کیوں نہ اب کھانے کے بارے میں سوچا جائے۔ انہوں نے کہا میں یہاں کا مشہور انڈے والا برگر کھانا پسند کروں گا۔ مجھے یاد ہے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں رپوٹر سے لوگ فرمائش کرتے ہیں مجھے انڈے والا برگر چایئے۔ 

ہوٹل پر موجود شہریوں سے انہوں نے پوچھا کہ میری ویڈیوز میں آپ کو سب سے زیادہ کس کو پسند کرتے ہیں۔ بعد ازاں خالد المعری نے شہریوں کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔ انہوں نے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کبھی آپ کا سیر و تفریح کا دل ہو تو آپ پاکستان ضرور وزٹ کریں۔

مزیدخبریں