کورونا کیسز میں سنگین اضافہ، تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے

27 Mar, 2021 | 01:42 PM

Arslan Sheikh
Read more!

عمران یونس: کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات ملتوی ہونے اور کورونا کے پھیلاؤ کے مدنظر تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے کر دیئے ہیں۔ یونیورسٹی سمیت الحاق شدہ کالجز کو بذریعہ نوٹیفکیشن ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بی ایس آنرز فرسٹ سمسٹر کے طلباء کے کورسز 15 اپریل تک مکمل کئے جائیں۔ پہلے سمسٹر کے امتحانات کے بعد دوسرے سمسٹر کی کلاسز شروع ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آن کیمپس ماسٹرز فرسٹ سمسٹر کے کورسز 30 اپریل تک مکمل کئے جائیں گے۔ کورسز مکمل ہوتے ہی فوری امتحانات لئے جائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے کورسز 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں جبکہ بی ایس اور ماسٹرز کے طلباء کو تھیسز/ریسرچ ورک جولائی تک جمع کرانے کی رعایت دے دی گئی۔

 واضح رہے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نے الحاق شدہ تمام کالجز میں بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامی کی جانب سے بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کو دو ماہ کے لیے موخر کیا گیا ہے۔ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ڈینز میٹنگ میں کیا گیا۔ بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات یکم اپریل 2021سے شروع ہورہے تھے جس کے خلاف طلباء نے بھرپور احتجاج کیا تھا طلباء کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پیش نظر انتظامیہ نے پارٹ ون کے امتحانات فروری دوہزار اکیس میں منعقد کرائے اور 35 دن کے وقفے سے پارٹ ٹو کے امتحانات یکم اپریل سے لینے کے احکامات جاری کردیئے۔ 
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات موخر کرنے سے قبل الحاق سرکاری ونجی کالجز کا سروے کیا۔کالجز کی بڑی تعداد نے کورس مکمل نہ ہونے کے بارے یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کے مطابق کورونا وائرس کے بگڑتے ہوئے پھیلاو کے باعث مفاد عامہ میں فیصلہ کیا گیا۔طلباء اور ان سے جڑے خاندانوں کی زندگی اہم ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق سمسٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات میں 1 لاکھ 38 ہزار 250 امیدواروں نے شرکت کرنا تھی۔ 

مزیدخبریں